گوجر قوم کو درپیش
چیلنجز اور ان کا حل
عطاءالرحمن چوہان
حرف آغاز
پاکستانی
عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں، ان کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔ہمارا قبیلہ بدقسمتی سے اہل
پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔ گزشتہ تقریبا ستر سالوں سے نشاة ثانیہ کی جو جدوجہد
ہمارے بزرگوں نے خان بہادر چوہدری فتح الدین صاحب کی قیادت میں شروع کی تھی وہ بھی
1970 کے بعد تنزلی کا شکار ہے۔ دعوے اور نعرے تو بہت لگے لیکن کوئی عملی کام نہیں ہوسکا۔
تاہم باہمی تعارف کی منزل حاصل ہوئی، جس کی نسبت سے میں آپ سے مخاطب ہوں۔ آج ہمیں جو
چیلنجز درپیش ہیں ان میں ” اپنی پہچان“ اور تعلیم کا فقدان اہم تر ہیں۔
اپنی پہچان
اس
دھرتی پر صدیوں انسانوں کی خدمت اور حکمرانی کرنے والا یہ گروہ (گوجر)جب زوال سے دوچار
ہوا تو حد سے گزر گیا۔ افتادہ زمانہ نے اسے قصہ پارینہ بنا دیا۔ غیر ملکی حملہ آوروں
سے نبردآزما ہوتے، ہوتے یہ بکھر کر جنگلوں، کوہستانوں اور ریگستانوں میں جا بسا، جہاں
دشمن کا خطرہ نہ تھا۔ صدیوں تک حکمرانی کرنے والوں کو زندگی کی دوڑ سے دور رکھنے کے
لیے حاسدوں نے طویل منصوبہ بندی کی۔ ان کے نقوش تک کو مٹانے اور ان کی تشخص کو مجروح
کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔غاصب انگریز نے ورکنگ کلاس کو آگے لاکر اسے خان صاحب
، نواب صاحب، سر اور خان بہادر بنایا اور سابق مقتدر طبقے کو ذلیل کرنے کی ہر مزموم
کوشش کی۔ 1857 ءکی جنگ آزادی میں کھلی بغاوت کے بعد انگریز غاصبوں نے گوجروں کو بالخصوص
فوجی ملازمتوں اور بالعموم ہر قسم کی ملازمتوں پر پابندی عائد کر دی۔ انگریزوں کے غلامی
قبول کرنے والوں نے ان کے کتے، گھوڑے اور جانور پال کر جاگیریں حاصل کیں اور غاصب کے
آگے جھکنے سے انکار کرنے والوں نے جنگلوں اور کوہستانوں میں زندگی گزارنے کو تر جیح
دی۔ یہ تو قدرت کا کرشمہ تھا کہ دھرتی پر لکھے ہوئے نام مٹائے نہ مٹ سکے۔ ریاست گجرات
(سابق گوجر دیش)، گوجرانوالہ، گوجرخان، گوجر گڑھی، گرجیا، چیچنیا جیسے عظیم الشان تاریخ
کی منہ بولتی تصاویر آج بھی دھرتی کے حُسن کو دوبالا کر رہی ہیں۔ شاندار اور عظیم الشان
تاریخ کے ورثاءاغیار کے پروپیگنڈے سے اس قدر متاثر ہوئے کہ خود وہ بھی ماضی کے عروج
کو تسلیم کرنے سے کترانے لگے۔
ہمیں
اپنے نوجوانوں کو اپنی عظیم الشان تاریخ سے روشناس کروانا ہے اور قبیلے کے تشخص کی
بہتری کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی تیار کر کے بتدریج اپنی منزل حاصل کرنی ہے
تاکہ ہم اپنی قوم کو اپنے قدموں پر کھڑے کرسکیں۔
تعلیم کی کمی
تعلیم کی کمی نے ہمیں مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ ہمیں اس
شعبے میں اپنے وسائل کے مطابق پیش قدمی کرنی ہے۔ جو نوجوان بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے
لیے جانا چاہتے ہیں، ان کی راہنمائی کا فرض ادا کرنا ہے۔ ہمارے پاس ذہین ترین نوجوانوں
کی کثیر تعداد راہنمائی میسر نہ ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی، ایسے نوجوانوں کو
سی ایس ایس، پی سی ایس، آئی ایس ایس بی کی تربیت سے گزار کر اعلی مناصب تک رسائی کے
راستے پر لگانا ہے۔
ہمیں
آپ کے تجربات کی، آپ کی صلاحیتوں اور آپ کے وقت کی ضرورت ہے۔ آپ نے زندگی سے جو سبق
سیکھا ہے، وہ دوسروں کو منتقل کرتے چلئے۔ وہ آنے والوں کو بہت سی غلطیوں سے بچا لے
گا۔ یہ علم، تجربہ اور حکمت و دانائی اس قوم کی امانت ہے۔ اسے قوم کو لوٹا دیجیے۔ یہ
ایسا سودا ہے جو لوٹادینے سے بڑھ جاتا ہے۔ محض دو جمع دو کی طرح نہیں بلکہ ایک جمع
ستر کی طرح واپس لوٹایا جاتا ہے۔ اس سے عمدہ سودا کیا ہوسکتا ہے۔ایک نفع بخش سودا،
جس کا نفع چند سال نہیں، سو سال نہیں بلکہ ہمیشہ، ہمیشہ ملتا ہی رہے گا۔ یقینا آپ مخلوق
خدا کی خدمت سرانجام دے کر اپنے رب سے اس لا متناہی نفع بخش سودے میں تاخیر نہیں کریں
گے۔ الداعی الخیر
۳، جون ۴۱۰۲ء عطاءالرحمن چوہان
منصوبہ جات
تعلیم
گوجر ایجوکیشنل سوسائٹی
1۔
ٹیلنٹ ایوارڈ 2014
۔ یتیم اور مستحق طلبہ و طالبات کے
لیے سکالرشپ
۔ سٹوڈینٹ ایڈوائزری/کیرئیر پلاننگ
۔ بیرون ملک اعلی تعلیم (Study Abroad)
۔ سی ایس ایس اکیڈمی کا قیام
۔ قومی تشخص کو ابھارنا (Image Building)
۱۔ گوجر تھنک ٹینک کا قیام
۲۔ گوجر رائٹرز فوم
۳۔ گوجرجرنلسٹ فورم
۴۔ گوجر ہسٹاریکل اینڈ ریسرچ سوسائٹی
۵۔ بزم گوجری
سوشل سروسز
گوجر میرج لنک
۔ معاون شعبہ جات
۱۔ ویب سائٹ
۲۔ بلاگنگ اور فیس بک، ٹیوٹر
گوجر ایجوکیشنل سوسائٹی
1۔ ٹیلنٹ ایوارڈ 2014
طلبہ و طالبات کو تعلیم میدان میں سرگرم عمل رکھنے اور بہتر
سے بہتر نتائج حاصل کرنے کا شوق پیداکرنے کے لیے ہرسال امتحانات میں بہتری کارکردگی
کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو ہرسال ٹیلنٹ ایوارڈ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جن
سے ان طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوسروں میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا
ہوگی۔ اس سال ٹیلنٹ ایوارڈ ان شاءاللہ ستمبر 2014 میں منعقد ہوگا۔ جس کے لیے رجسٹریشن
کا عمل جاری ہے، جو 15 ستمبر 2014 تک جاری رہے گا۔ اس وقت تک 60 بچوں کی رجسٹریشن ہو
چکی ہے۔ ٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے پہلے مرحلے پر درج ذیل علاقہ جات کو منتخب کیا گیا ہے،
بتدریج اس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا یا جائے گا۔
۳۔ ہزارہ ڈویژن
۴۔ مالاکنڈ ڈویژن ۵۔ آزادجموں
وکشمیر ۲۔ راولپنڈی ڈویژن
۱۔ فیڈرل ایریا اسلام آباد
معیار۔میٹرک، ایف اے، ایف ایسی سی اور درس نظامی کے طلبہ و طالبات
جو درج ذیل شرائط پر پورا اترتے ہوں ، ایوارڈ کے لیے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
۱۔ اوپر درج علاقہ جات سے تعلق رکھتے ہوں
۲۔ شہری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے ،بچیاں جنھوں نے
80% یا زائد نمبر حاصل کیے ہوں
۳۔ دیہی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے ، بچیاں جنھوں نے
70% یا زائد نمبر حاصل کیے ہوں
کوارڈینیٹر-------پروفیسر ڈاکٹر عابد ریاض ، چیئرمین
فون نمبر03005146101 abidch2014@hotmail.com
۔ سکالرشپ
ہونہار طلبہ و طالبات کو خیراتی اداروں، NGOs اور برادری کے مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیمی وظائف کا اہتمام
کرنا تاکہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے قوم کے یہ تابندہ ستارے بے نور نہ رہ جائیں۔اس
شعبہ درج ذیل اقدامات کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی سعی کرے گا۔
۱۔ سرکاری اداروں سے وظائف کا حصول
۲۔ غیر سرکاری (ملکی اور غیر ملکی) این جی اوز کے تعاون سے
۳۔ مخیر حضرات کے تعاون سے
۴۔ مقامی سطح پر کمیٹیاں بنا کر مقامی وسائل سے بچوں کے تعلیمی
وظائف پورے کرنے کی کوشش
۵۔ تعلیمی اداروں کے اندر وظائف حاصل کرنے کے طریقہ کار کو
استعمال کرتے ہوئے۔
۶۔ تعلیمی وظائف فنڈ کے قیام کے ذریعے
۷۔ تعلیم کے لیے قرض حسنہ سکیموں سے استفادہ کرتے ہوئے
وظائف
کا اہتمام پروفیشنل تعلیم کے لیے ہی کیا جائے گا تاہم یتیم بچوں کو ابتدائی تعلیم کے
لیے بھی وظائف کا اہتمام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
سٹوڈینٹ ایڈوائزری/کیرئیر پلاننگ
طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں راہنمائی اور مستقبل
کے لیے شعبہ جات کے انتخاب کے لیے یونیورسٹی، کالجز کے پروفیسرز اور دیگر پروفیشنلز
پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے، جو طلبہ کو مستقل طور پر راہنمائی فراہم کرے
گا۔اس شعبے کو توسیع دیتے ہوئے ہر شعبہ زندگی میں کیرئیر کونسلنگ کا اہتمام کیا جائے
گا۔ ابتدائی طور پر درج ذیل شعبہ جات سے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
۱۔ میڈیکل ۲۔ انجنیئرنگ
۳۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ۴۔ کمپیوٹر سائنسز
۵۔ بزنس ایڈمنسٹریشن ۶۔ سوشل سائنسز
۷۔ اسلامک سٹڈیز ۸۔ قانون
کاروباری شعبے میں کیرئیر کونسلنگ
۱۔ ایکسپورٹ و امپورٹ ۲۔ رئیل اسٹیٹ
۳۔ ریکروٹنگ مین پاور فار فارن کنٹریز ۵۔ مارکیٹنگ
۶۔ تعلیمی اداروں کا قیام ۷۔ ابلاغ و صحافت سے متعلقہ کاروبار
۔ بیرون ملک اعلی تعلیم (Study Abroad)
برادری
کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے مناسب راہنمائی، بین
الاقوامی ڈوونرز اداروں سے سکالرشپ کے حصول ، تعلیمی اداروں میں داخلے اور بیرون ملک
درپیش دیگرمسائل میں معاونت کے لیے انجنیئرشاہد چوہدری کی سربراہی میں ورکنگ گروپ تشکیل
دیا گیا ہے۔
امریکہ،
یورپی یونین، چین، ترکی اور کئی دیگر ممالک پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے ہرسال ہزاروں
سکالرشپ کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ڈونر ادارے بھی
تعلیمی وظائف دیتے ہیں۔ ان تمام اداروں کے وظائف کی معلوما ت جمع کرنا اور انہیں خواہشمند
طلبہ و طالبات تک پہنچانا۔ امریکی، یورپ اور دیگر عالمی تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز
میں داخلے کی شرائط، داخلے کا طریقہ کار معلوم کرنا اور خواہشمند طلبہ و طالبات تک
پہنچانا۔
حکومت
پاکستان بھی ہر سال بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف کا اعلان کرتی ہے۔ حکومتی
سکیم کی معلومات حاصل کرکے طلبہ وطالبات تک پہنچانے کے لیے ”سٹڈی ابراڈ پراجیکٹ“ کا
قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ ساری معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، جب تک ویب سائٹ
مکمل ہوتی یہ معلومات بلاگ سے حاصل کی جاسکے گی نیز ای میل بھی معلومات فراہمی کا اہتمام
کیا جائے گا۔
انجینئر شاہد چوہدری صاحب، فون نمبر03338889774، ای میل awellfriend4u@gmail.com
ڈاکٹر
محمد عزیز.... برائے چائنہ سٹڈیز
قومی تشخص کو ابھارنا (Image Building)
۔ گوجر تھنک ٹینک کا قیام
تعلیم
کے ساتھ ساتھ قبیلے کے تشخص کو ابھارنا بھی اہم ترین ضرورت ہے۔ ہمیں صدیوں سے حاسدین
نے تختہ مشق بنایا ہواہے۔ جنہوں نے ہمارے تشخص (image) کو مجروح
کر رکھا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اس زہریلے اور مسلسل پروپیگنڈے نے ہمارے اندرونی حلقوں
کو بھی بری طرح متاثر کررکھا ہے۔ اپنے شاندار ماضی سے ناواقف اکثریت اس پروپیگنڈے کا
شکار ہو کر بے اعتمادی اور احساس کمتری سے دوچارہے۔ جو فرد اور قوم اعتماد کی دولت
سے محروم ہو جائے، وہ اپنے پاو
¿ں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔ ترقی کی راہ پر چلنے کے لیے مضبوط بنیادوں کو استوار کرنا از حد ضروری ہے۔ ہم نے تاریخ کے اوراق میں گم شدہ اپنے شاندار ماضی کو دریافت بھی کرنا ہے اور ہر فرد تک پہچانا بھی ہے تاکہ وہ ا غیار کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے خود اپنے پاو
¿ں پر کھڑا ہونے کا ہنر سیکھ سکیں۔
یہ
ایک فطری امر ہے کہ جو چیز اپنے حجم میں جتنی بڑی ہوگی، اتنی ہی لچکدار اور اختلاف
ہئیت کا حامل ہو گی مگر یہ بھی کوئی سائینفک اصول نہیں کیونکہ بعض اشیاءعظیم الحجم
ہو کر بھی اپنے وجود کی یکسانیت اور وحدت الوجود کو قائم رکھے ہوتی ہیں۔ جیسے آسمان
کے رنگ میں کہیں فرق نہیں اور پانی کی خصوصیت یکساں میں کوئی فرق نہیں۔ اگر کوئی یہ
کہے کہ سماجی اصول سائنسی اور فطری ضابطوں کی قید سے آزاد ہو تے ہیں تو آئیئے دیکھتے
ہیں کہ یہ سماجی گرو کس بوجھ سے یک رنگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں؟
یہ
وہ کاوشیں ہیں کہ جن کے تحت اقوام اور انسانی گروہ اپنے لیے متفقہ دساتیر مرتب کرتے
ہیں۔ ایسے دساتیر اور اصول انسانوں کے لیے نظام سماج وضع کرتے ہیں، جن کے تحت وہ اپنی
ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرتے ہیں۔ ہم آج خود کو جن مسائل سے دوچار محسوس کرتے
ہیں اور جن ضرورتوں کو پورا کرنے کے خواہاں ہیں گو وہ باقاعدہ قوانین اور ضوابط کی
شکل اختیار نہیں کرسکتیں تاہم ہم کچھ مددگار اصولوں کو اپنا کر فلاح کی راہ پر ضرور
گامزن ہو سکتے ہیں۔
ہم
یہ سمجھتے ہیں کہ آج ہمارے اندر جو خامیاں، کو تاہیاں اور کمیاں پائی جاتی ہیں ، جن
کی بناءپر ہم سماج میں کرہیہ المنظر روپ پیش کرنے لگے ہیں حتی کہ تمام تر توانائیوں
اور وسائل کے باوجود سماج کے تقریبا تمام شعبوں میں ہمارا چہرہ گرد آلودہ ہے۔ سوچنے
کی بات یہ ہے کہ اس امیج کو ٹھیک کرنے کے لیے کون سی راہ اپنائی جائے جو ہمارے امیج
بلڈنگ میں معاون ثابت ہو سکے؟
ہم
اپنے فکرو نظر کی روشنی میں شبانہ روز سوچ وبچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گوجر
کمیونٹی کے دانش مند افراد پر مشتمل ایک ایسی فکری نشست یا فورم کا اہتمام کیا جائے
جو ہماری تاریخی، سماجی اور باہمی تعاون کی نظری حدوں کی بابت ہمیں کوئی سوجھاو
¿ (حل) دے سکے اور ہمارے لیے فکر یکسو فراہم کر سکے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایسا ممکن ہوا تو ہم اپنے تاریخی سفر کی کھوج سے لے کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ امیج بلڈنگ کے لیے کوئی سہل راہیں تلاش کر سکیں گے۔
یہ
مسلسل سوچنے اور عمل کرنے کا کام ہے۔ اس کے لیے مختصرالمدتی (short term) اور
طویل المدتی (long
term) حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
جس کے لیے ”گوجر تھنک ٹینک“ کے نام سے ایک ادارہ تشکیل دیاگیا ہے، جس کی سفارشات کی
روشنی میں شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
............ تھنک ٹینک انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے،کوشش کی جائے گی
کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہر شعبہ زندگی میںنمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے والے
ارباب دانش کو اس کام پر آمادہ کیا جاسکے۔ تاہم میسر افراد پر یہ فورم ان شاءاللہ جنوری
2015 سے اپنے کام کا آغاز کردے گا۔
۔ رائٹرز فوم
ملک بھر میں مختلف زبانوں میں لکھنے والے اہل قلم حضرات کو
ایک پلیٹ فارم پر منظم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں بروئے کار لانے کے
کام کا آغاز ہوگیا۔ ان شاءاللہ اس کے نتائج منظر عام پر آنا شروع ہو جائیں گے۔ اس کے
لیے تفصیلی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ جس میں قومی مشاہیر پر مضامین اور کتب کی اشاعت۔
گوجر قبیلے کی تاریخ، تہذیب وثقافت کو محفوظ کرنا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میںنمایاں
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے حالات زندگی مرتب کرنے کے ساتھ، ساتھ قومی تشخص کو
ابھارنے کے لیے اقدامات کرنا شامل ہے۔ مصنفین ، کالم نگاروں اور اہل قلم درج ذیل عنوانات
کے تحت علمی اور تحقیقی امور سرانجام دیں گے۔
۱۔ گوجر قوم کی تاریخی بنیادیں اور قدیم تاریخ میں گوجر قوم
کا کردار
۲۔ درمیانی دور (تاریخ عالم کے اعتبار سے) Middle Age میں
گوجر بادشاہتیں
۳۔ تحریک ہائے آزادی میں گوجر قوم کا کردار
۴۔ گوجری زبان کی تاریخ اور دنیا کی دیگر زبانوں سے گوجری
زبان کا تعلق
۵۔ گوجر مشاہیر(شخصیت، کارہائے نمایاں اور ان کے اثرات)
۶۔ گوجری لوک ادب اور معاشرے پر اس کے اثرات
۷۔ دفاع پاکستان اور گوجر قوم
۸۔ استحکام پاکستان اور گوجر قوم
۹۔ چوہدری رحمت علی ؒ شخصیت، کارہائے نمایاں
۰۱۔ چوہدری رحمت علی ؒ اور مسلمانان برصغیر
۱۱۔ گوجر قوم کو درپیش مسائل ، چیلینجز اور ان کا حل
۲۱۔ ویژن 2030 .... امکانات، اقدامات اور ترجیحات
کوارڈینٹر.... ملک محمد اعظم
۳۔ گوجری ادب و ثقافت [بزم گوجری]
گوجر
قبیلہ ہزاروںسال پرانی تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔ اس قبیلے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے
کہ اس کی اپنی ہزاروں سال پرانی گوجری زبان آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔ اس قدیم تاریخی
ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے اور گوجرادب و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک ادارہ تشکیل
دے دیا گیا ہے۔ جس میں نامور شعراءاور اہل قلم قومی خدمت انجام دئے رہے ہیں۔ گوجری
ادب کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے شعراءاور ادباءپر مشتمل ادبی تنظیم ”بزم گوجری“
معروف شاعر عبدالرشید چوہدری کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ جس کی ماہانہ ادبی نشستیں
جاری ہیں اور مختلف مقامات پر مشاعرے جاری ہیں۔ ہماگیر ادبی سرگرمیوں کے لیے لائحہ
عمل تیار کرلیا گیا۔
اغراض و مقاصد
۱۔ گوجری زبان کی ترویج و اشاعت
۲۔ گوجری ادیبوں اور شعراءکے مابین مربوط رابط
۳۔ گوجری پبلیکشنگ ادارے کا قیام
۴۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر گوجری زبان پرہونے والے ادب
اور تاریخ پر کام کرنے والے افراد اور اداروں کے درمیان موثر رابطے کا نظام وضع کرنا
۵۔ گوجری ادب کے فروغ کے لیے فنڈ کا قیام
۶۔ گوجری شعراءاور ادیبوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات
کرنا
حکمت عملی.... گوجری زبان کی ترویج و اشاعت
۱۔ ماہانہ ادبی نشستوں کا اہتمام کرنا (آزادکشمیر کے علاوہ
پاکستان کے مختلف علاقوں میں گوجری ادبی مجالس کا قیام)
۲۔گوجری زبان میں لکھے گئے مواد کو زیور طباعت سے آراستہ کرنا،
کتابی صورت میں شائع کرنا، نٹرنیٹ رسائل، جرائد اور اخبارات میں زیادہ سے زیادہ مواد
کی اشاعت کو ممکن بنانا
۳۔ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی نگارشات
کی اصلاح و طباعت ا
۴۔ نوجوان نسل کو گوجری ادب سے روشناس کروانے کے لیے سیمینارز،
کانفرنسز، مشاعروں اور ادبی مجالس کا قیام
۵۔ گوجری لائبریریوں کا قیام
۶۔ سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹرز کی یونیورسٹیوں کی لائبریریوں
میں گوجری کارنر کا قیام اور کتب کی فراہمی
۷۔ ذرائع ابلاغ باالخصوص الیکٹرانک میڈیا میں زیادہ سے زیادہ
وقت حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا
۸۔ گوجری ادب کی تاریخ مرتب کرنا اور لکھاریوں کے حالات زندگی
اور ادبی خدمات کو مرتب کرنا
۹۔ گوجری زبان میں مضمون نویسی، نظم، غزل، لوک گیت، حمد اور
نعت کے مقابلے کروانے اور انعامات دینا۔
۰۱۔گوجری ادیبوں اور شعراءکی ڈائریکٹری مرتب کرنا اور اسے بلاگ
کے ذریعے اشاعت اور بتدریج کتابی شکل میں شائع کروانا
۱۱۔قومی سطح پر علاقائی زبانوں کے فروغ کے اداروں سے روابط
بڑھانا اور گوجری ادیبوں کو نمائندگی دلوانا
۲۱۔ سالانہ ادبی کانفرنسز کا انعقاد
۳۱۔سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر منعقد ہونے والی کانفرنسز
اور سیمیناز میں نمائندگی حاصل کرنا
۴۱۔ گوجری پبلیکشنگ ادارے کا قیام
۵۱۔گوجری ادب کے فروغ کے لیے فنڈ کا قیام
۶۱۔گوجری شعراءاور ادیبوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا
بزم گوجری۔۔۔ عہدیداران
سرپرست اعلیٰ.... بابائے گوجری رانا فضل حسین (تمغہ پاکستان)
سرپرست.... ڈاکٹر راجہ نصراللہ خان ناصر، عطاءالرحمن چوہان
صدر....
چوہدری عبد الرشید صاحب
سیکرٹری
جنرل.... محمد رفیق شاہد صاحب
سنیئر
نائب صدر.... محمد اکرم بانٹھ صاحب
نائب
صدر....مخلص وجدانی صاحب
نائب
صدر.... سرور رانا صاحب
ایڈیشنل
سیکرٹری جنرل.... .... منیر زاہد صاحب
ڈپٹی
سیکرٹری جنرل.... محمد حنیف چوہدری صاحب
سیکرٹری
نشرواشاعت.... محمد جاوید سحر
سیکرٹری
مالیات.... چوہدری محمد رفیق پسوال
۴۔ جرنلسٹ فورم
ملک
بھر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ایک پلیٹ فارم پر منظم
کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں بروئے کار لایا جائے گا۔ میڈیا کے ذریعے
باہمی تعارف کو فروغ دینے، سرگرمیوں کو عام کرنے اور تشخص کی بہتری کے لیے میڈیا یا
تعاون حاصل کرنے کے لیے جرنلسٹ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جو درج ذیل عنوانات
کے تحت امور سرانجام دیں گے۔
۱۔ گوجر قوم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو منظم کرنا
۲۔ رجسٹرڈ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کرنا
۳۔ درپیش مسائل کا مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے حل تلاش کرنا
۴۔ گوجر قبیلے کے تشخص کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات مرتب
کرنا
۵۔ تشخص کی بہتری کے لیے میڈیا کوریج کا اہتمام کرنا
۶۔ بین الصوبائی رابطہ کا اہتمام کرنا
۷۔ مختلف علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے مسائل سے آگاہی اور
میڈیا کوریج کا اہتمام کرنا
۸۔ قومی مفادات کے مطابق اقدامات کرنا
۹۔ گوجر قوم کو درپیش مسائل ، چیلینجز اور ان کا حل
۰۱۔ ویژن 2030 .... امکانات، اقدامات اور ترجیحات
کوارڈینٹر جاوید اقبال
۔ گوجر ہسٹاریکل ریسرچ سوسائٹی
گوجردنیا
کا قدیم ترین قبیلہ ہے، جس کے آثار کئی ہزار سال قبل مسیح سے ملتے ہیں۔ماضی قریب میں
رانا علی حسن چوہان، مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی اور............ نے اردو میںگوجرقوم
کی تاریخ پر گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس کام کو آگے بڑھانے اور تاریخ کے اوراق
سے نئی حقیقتیں دریافت کرنے کے لیے”گوجر ہسٹاریکل ریسرچ سوسائٹی“ کا قیام عمل میں لایاگیا
ہے۔ جو درج ذیل عنوانات کے تحت کام کرے گی۔
۱۔ گوجر قوم کی ابتداء
۲۔ زمانہ معلوم سے گوجر بادشاہوں کی تفصیلات
۳۔ گوجر فاتحین اور ان کی مہمات
۴۔ عالمی معاشرے کے قیام میں گوجر قوم کا کردار
۵۔ قرون اور قرون وسطیٰ میں گوجر قوم کا کردار
۶۔ ماضی قریب کی تحریکات آزادی میں گوجر قوم کا کردار
۷۔ تحریک پاکستان اور گوجر قوم
۸۔ پاکستانی معاشرہ اور گوجر قوم
۹۔ گوجری زبان، تہذیب و ثقافت کے مختلف ادوار
۰۱۔ دنیا بھر میں مقیم گوجر قوم کی معلومات
کواڈینٹر:
محبوب کالس ایڈووکیٹ
سوشل سروس
گوجر میرج لنک
دور حاضر میں بچوں اور بچیوں کے رشتے تلاش کرنا مشکل ہوگیا
ہے۔ برادری کے حلقوں میں رشتوں کی موجودگی کے باوجود عدم تعارف کی وجہ سے استفادہ مشکل
ہو رہا ہے۔ اس سماجی ضرورت کے پیش نظر گوجر میرج لنک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ
رشتوں کے لیے برادری سے باہر جھانکنے کی ضرورت نہ رہے۔ اس کارخیر کی ذمہ دار پروفیسر
مسرت خان گوجر کو سونپی گئی ہے۔ رشتوں کے خواہشمند حضرات ہمارے بلاگ سے رجسٹریشن فارم
ڈاو
¿ن لوڈ کرکے بذریعہ ای میل یا ڈاک ارسال کرسکتے ہیں۔
بلاگنگ اور فیس بک
انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے پیغام کو عام
کرنے کے لیے بلا گز اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا کو زیر استعمال لایا جا رہا ہے۔ جہاں
سے ہمارے ممبران براہ راست معلومات حاصل کرسکیں گے۔ہمارے پراجیکٹس اور تنظیمی سرگرمیاں
درج ذیل لنک پر دستیاب ہوں گی۔
گوجر فاونڈیش (ٹرسٹ
Email:gujjarfoundation.gr@gmail.com
www.gujjartribe.blogspot.com
www.fb/gujjartribe, www.gojriadaab.wordpress.com.
www.gujjartribe.blogspot.com,
عتیق الرحمن 03127172322 ای میل araaqib@gmail.com
Email. gujjarfoundation.gr@gmail.com
03122561900
No comments:
Post a Comment